واشنگٹن،9جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی فوج نے عراق کی سرحد کے قریب واقع شام کے شہر التنف میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔عالمی عسکری اتحاد کے ترجمان اور امریکی فوج کیکرنل ریان ڈیلون نے بغداد میں ایک ٹی وی چینل کوبتایا کہ امریکی فوج نے التنف کے قریب اسدی فوج کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون مار گرایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈرون طیارے سے اتحادی فوج پر فائرنگ کی گئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شامی فوج ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے نتیجے میں اتحادی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اتحادی فوج نے شامی فوج کی دو گاڑیوں کوبھی تباہ کردیا۔اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اسد رجیم کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہے ہیں مگرہم اپنے دفاع اور کسی بھی خطرے خود کومحفوظ رکھنے کا حق ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ شامی فوج نے اتحادی فوج پر حملے کی کوشش کی ہے۔قبل ازیں کرنل ڈیلون نے بتایا تھا کہ شام میں متعین اتحادی فوج نے التنف قصبے میں امریکی حمایت یافتہ فورسز کی طرف اسلحہ سے لدی دو گاڑیوں کو بتاہ کردیا تھا۔ عراق اور شام کی سرحد پر واقع التنف قصبے میں گذشتہ کئی ماہ سے امریکا اور برطانیہ کی فوج موجود ہے۔